21 فروری 2015 - 06:56
پاکستانی سینیٹرز کے وفد کی کاظمین مقدس میں حاضری

پاکستانی سینیٹرز کا ایک وفد گزشتہ کچھ دنوں سے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات میں مصروف ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹرز کے وفد کی سربراہی ایک اہلسنت سینیٹر نئیر حسین بخاری کررہے ہیں، جو ملک میں شیعہ سُنی اتحاد کی ایک عظیم مثال ہے۔ پاکستانی سینیٹرز مختلف حرم مقدس کے مہمان کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔ 

پاکستانی سینیٹرز کا وفد اس موقعے پر مقدس مقامات کی زیارات میں مصروف ہیں جب پاکستان میں مختلف مقامات پر امام بارگاہ پر دھماکے کیے جارہے ہیں، ایسے وقت میں پاکستانی سینیٹرز کی مقدس مقامات پر حاضری تکفیریوں کے  منہ پر ایک تمانچہ ہے۔ کے وہ اس قوم کو بندوق کے زور پر روحانی رشتے سے جُدا نہیں کرپائے۔

واضع رہے اس قبل اسمبلی ارکان، وزیر اعلی، اور سربراہ مملکت متعدد بار ان مقدس مقامات پر حاضری دے چُکے ہیں۔ پاکستان میں حکمرانی کرنے والا ہر طبقہ اپنے دور میں ان بارگاہ میں حاضری دیتا رہا ہے۔ 

موجودہ وزیر اعظم نواز شریف متعدد بار امام رضا کے روضے پر حاضری دیتے رہے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری اکثرو بیشتر شام میں موجود جناب زینب(ؑس) کی روضے پر حاضری دیا کرتے تھے، آصف زرداری پاکستان کے واحد حکمران ہیں جن کے لیے کربلا معلی میں روضہ مولا عباس کا اندرونی دروازہ کھولا گیا تھا اور صرف آصف زرداری کو اندرونی قبر کی زیارت کی اجازت دی گئی تھی.

.......

/169