اہل بیت (ع) نیوز یجنسی۔ابنا۔ السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے کرد آبادی والے علاقوں میں عراقی فوج اور رضاکار فورس کے مشترکہ حملوں میں سات ہزارآٹھ سو تئیس داعشی دہشتگرد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں- آٹھ مہینے قبل داعش نے صوبہ نینوا سمیت شمالی عراق پر یلغار کر کے اس ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پرقبضہ کرلیا تھا- اور اب تک اس شہر پر دہشتگردوں کا قبضہ ہے- موصل پردہشتگردوں کے قبضے کے انتہائی ہولناک نتائج سامنے آئے اور عوام کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا- درایں اثنا پریس ٹی وی نے جمعے کو رپورٹ دی ہے کہ فوج اور رضا کار فورس نے شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین کے کئی علاقوں میں داعش دہشتگردوں کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے- رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبہ صلاح الدین کے اکثر علاقے عراقی فوج کے کنٹرول میں ہیں اور فوج اور رضاکار فورس، صوبہ نینوا اور شہر موصل کو آزاد کرانے کی تیاری کر رہی ہے- داعش نے جون دوہزار چودہ کے آغاز میں عراق میں دہشتگردانہ کاروائیاں شروع کی تھیں اس کے باوجود عراقی فوج، پولیس، کرد پیشمرگہ فورس اور شیعہ و سنی قبائل پر مشتمل رضا کارفورسز نے کئی علاقوں سے داعش دہشتگردوں کو باہر نکال دیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲