13 فروری 2015 - 12:24
جشن انقلاب کی ریلیوں کا عالمی سطح پر وسیع انعکاس

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بڑے پیمانےپرشرکت کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع انعکاس ہوا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی بڑے پیمانےپرشرکت کا عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع انعکاس ہوا ہے- جرمنی کے ٹی وی چینل ڈویچے ویلے نے ایک رپورٹ میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 36 ویں سالگرہ کی مناسبت سے نکالی گئی ریلیوں کے بارے میں اپنی رپورٹ میں مغرب کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاملے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایران کے صدر نے تہران میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ یہ کہنا بہت بڑا جھوٹ ہے کہ پابندیاں، ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کا سبب بنی ہیں۔ روسی نیوز چینل "رشیا ٹوڈے" نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دسیوں لاکھ ایرانیوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منایا ایسا انقلاب جس نے ایران میں امریکی حمایت والی پہلوی حکومت کا خاتمہ کردیا۔ روسی نیوز ایجنسی "رگنوم" نے بھی تہران سے ارسال کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے 11 فروری یعنی اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دن، ایرانی عوام ميں ایک خاص جوش و ولولہ دیکھنے میں آرہا تھا ۔اس مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں میں ایران کے مختلف شہروں میں دسیوں لاکھ افراد نے شرکت کی ۔ روس کی مذکورہ ایجنسی نے اسی طرح گذشتہ 36 برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کو حاصل ہونے والی عظیم کامیابیوں اور کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں دینی عوامی جمہوریت ہے جسے مغرب کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے باوجود، گذشتہ 36 برسوں میں مزید استحکام اور دوام حاصل ہوا ہے- ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی "اناتولی" نے بھی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 11 فروری کو لاکھوں ایرانی عوام نے اپنے انقلاب کی کامیابی کا جشن منایا ۔ روس کے سرکاری اخبار "راسیسکا گزٹ" نے بھی اپنی آن لائن خبر کے شعبے میں، لاکھوں ایرانی عوام کی شرکت کی خبرکو منعکس کیا ہے ۔ہندوستانی اخبار "ٹائمز آف انڈیا" نے بھی لکھا ہے کہ ایران نے اپنے انقلاب کی 36 ویں سالگرہ کا جشن ایسے میں منایا ہے کہ اس وقت ایمٹی معاملے پر، دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ایران کے مذاکرات جاری ہیں. اس کے علاوہ مغرب امریکا ایشا اور افریقہ کے بھی ملکوں کے ذرائع ابلاغ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی تاریخی شرکت کو وسیع کوریج دی ہے.

.......

/169