اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے تمام مراجع تقلید از جملہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ نوری ہمدانی، آیت اللہ جعفر سبحانی، آیت اللہ جوادی آملی، آیت اللہ علوی گرگانی اور آیت اللہ مظاہری نے ۲۲ بھمن یعنی ۱۱ فروری کو انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پرنکالی جانے والی ریلیوں میں بھرپورشرکت کرنے پر تاکید کی ہے۔
مراجع عظام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ۱۱ فروری کو نکالی جانے والی ریلیوں پر دشمن کی کڑی نظر ہے اور لوگوں کی ان میں بھرپور شرکت دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی کے تئیں ان کی حمایت کا اعلان ہے جبکہ امام راحل اور شہدا انقلاب کے ساتھ تجدید عہد و پیمان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲