اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مشرقی افغانستان میں دھماکے ميں تیرہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بم کا یہ دھماکہ منگل کومشرقی شہر جلال آباد ميں صوبائی کونسل کے ایک رکن "انگیزہ شینواری" کی گاڑی کے راستے میں ہوا۔ اس دھماکے میں پانچ حملہ آور اور ایک شہری ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والےافراد عام شہری ہیں۔ صوبۂ ننگرہار کی گورنرہاؤس کے ترجمان احمد ضیاء عبد الزئي نے اس دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات شروع ہوگئی ہيں۔اس عہدیدار نے کہا کہ حکام تحقیقات کےبعد تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ در ایں اثنا جلال آباد ہسپتال کے سربراہ ہمایوں ظاہر نے کہا ہے کہ شینواری سمیت تمام زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲