8 فروری 2015 - 10:00
پاکستان میں آیت اللہ بہجت سے متعلق دو کتابوں کا ترجمہ منظر عام پر

جامعہ فاطمیہ شاہ اللہ دتہ کے تعاون سے آیت اللہ بہجت (رہ) کے فرمودات پر مبنی کتب بازار میں دستیاب ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عصر حاضر کے نامور عارف اور مجتہد آیت اللہ العظمیٰ بهجت رحمه الله کے بارے میں اردو زبان میں پاکستان میں پہلی دو کتابیں چهپ گئیں ہیں اور باقی تین جلد منظر عام پر آئیں گی.
پہلی کتاب آیت اللہ بهجت کی نصیحتیں ،مولف ’’حامد اسلام جو‘‘  مترجم ذوالفقار سعیدی اور دوسری کتاب ’’گوہر هائے حکیمانہ‘‘.مولف مہدی عاصمی مترجم ذوالفقار علی سعیدی ۔ جامعہ فاطمیہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد کے تعاون سے شائع ہوچکی ہیں جبکہ آقای بهجت رحمه الله کے بارے میں باقی تین جلد منظر عام پر آرہی ہیں۔
.....

/169