اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقے دونیسک میں درج کی جانے والی پناہ گزینوں کی تعداد، تقریبا دس لاکھ تک جاپہنچی ہے- اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری دو ہزار چودہ سے ابتک یوکرین کے چھے لاکھ شہری، پڑوسی ملکوں منجملہ روس، بیلاروس، مولداویہ، پولینڈ، ہنگری اور رومانیہ میں پناہ لے چکے ہیں- گذشتہ دو ہفتوں کے دوران یوکرین کی فوج اور مسلح مخالفین کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں بہت سی عمارتوں اور اقتصادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے- مشرقی یوکرین میں جاری جھڑپوں کے آغاز سے ابتک پانچ ہزار افراد ہلاک جبکہ دس لاکھ سے زائد بے گھر ہوچکے ہیں- انسانی حقوق کی تنظیموں نے مشرقی یوکرین میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہ کاریوں اور پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲