3 فروری 2015 - 08:47
یورپی یونین روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہاں

جرمن چارنسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن چارنسلر انجیلا مرکل  نے کہا ہے کہ یورپی یونین روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔ ایک ایسے وقت جب  یوکرین کے مسئلے پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگي اپنے عروج پر ہے جرمن چانسلر نے اپنےدورہ  ہنگری میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران  یہ بات کہی – جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیاں کسی کے نفع میں نہيں ہیں اوران  سے کوئي خوش نہیں ہوگا-  انہوں نے  کہا کہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ یوکرین کی طرح جس نے یورپی یونین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے ہیں، روس کے ساتھ  بھی اپنے تعلقات بحال کرے- انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ روس اور یورپی یونین کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہونے کی صورت میں  سیاسی و اقتصادی لحاظ سے دونوں کو فائد ہوگا کہا کہ مایوسی  کے باوجود یورپی یونین مینسک سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لانا چاہتی ہے کیونکہ یہ اقدام روس کے خلاف پابندیوں کے مستقبل کو جو خود ایک  مقصد نہيں ہے،   واضح کر دے گا- انجیلا مرکل نے کہا کہ روس کے خلاف پابندیاں کسی کو خوش نہیں کریں گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب تک پابندیاں عائد کرنے کی وجوہات ختم نہیں ہو جاتیں یہ پابندیاں باقی رہیں گی- انہوں نے روس کے خلاف پابندیوں کو ان یورپی کمپنیوں کے لئے نقصان دہ قرار دیا کہ جنہوں نے روس کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں- واضح رہے کہ ماسکو کے خلاف امریکا اور مغربی ملکوں کی پابندیوں کے بعد روس نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے گزشتہ سال اگست کے مہینے میں مغربی ملکوں کے خلاف بعض پابندیاں عائد کیں جن میں سے امریکہ، یورپی یونین، آسٹریلیا، کینیڈا اور ناروے سے زرعی اور غذائی اجناس کی درآمدات پر پابندی کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲