اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے لیے براعظم افریقہ کی اہمیت وہی ہے کہ جو خلیج فارس کی ہے۔
یوگانڈا میں کے دارالحکومت کمپالا میں پیر کی رات یہاں مقیم ایرانی تاجروں اور شہریوں سے گفتگو میں ظریف نے کہا کہ ایران کے لیے افریقہ کی اہمیت بالکل ہے کہ جو خلیج فارس کے علاقے کی اہمیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی اسٹریٹجک پالیسی کے تحت افریقی ممالک سے تعلقات علاقائی ممالک سے تعلقات کے مانند ہیں۔
ایران نے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افریقی ممالک سے تعلقات اور تعاون ایران کے قومی مفادات میں ہیں، اور ایران کو افریقہ میں تعلیم، ثقافت، اقتصاد، سائنس اور صحت کے شعبوں میں سرگرم رہنا چاہیئے۔
اتوار کو ایران کے وزیر خارجہ کی سربراہی میں ایک ایرانی وفد نے مشرقی افریقہ کے ممالک کینیا، یوگانڈا، برونڈی اور تنزانیہ کا دورہ شروع کیا ہے۔
ایرانی حکام کے اس دورے سے تہران اور افریقی ممالک کے درمیان موجودہ تعاون اور تعلقات میں ایک نئے باب کی شروعات ہوگی۔
.......
/169