اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرد سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیشمرگہ ملیشیا نے کرکوک کے جنوبی علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے ساتھ ہونے والی شدید لڑائی میں ان علاقوں سے دہشت گردوں کو پسپا کردیا ہے-داعش کے عناصر نے گذشتہ ہفتے جنوبی کرکوک کے مختلف علاقوں پرقبضہ کرلیاتھا۔ کرکوک کے گورنر کا کہنا ہے کہ جنوبی کرکوک کے دیہی علاقوں مکتب خالد، ملا عبداللہ اور خبازہ نامی تیل آئیل فیلڈ کے اطراف میں اس وقت پیشمرگہ ملیشیا اور داعش کے درمیان شدید لڑائي ہورہی ہے – کرکوک کے گورنر نے کہا کہ پیشمرگہ ملیشیا نے کرکوک کے بہت سے علاقوں کو جن پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا آزاد کرالیا ہے ۔ کرکوک پولیس کے ایک اعلی افسر تورہان عبدالرحمن نے بھی کہا ہے کہ شہرکرکوک میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے - انہوں نے العراقیہ ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگوميں کرکوک میں داعش دہشت گرد گروہ کی کاروائیوں کے بارے میں کہاکہ شہر کرکوک میں فوج اور سیکورٹی فورس نے حالات پر قابو پالیا ہے اور وہ مختلف علاقوں ميں تعینات ہوگئی ہيں۔
.......
/169