اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک کے حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے ایک قریبی ذریعے کی جانب سے یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آيا ہے کہ مصر کی ایک عدالت نے ہفتے کے روز فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے- اس قریبی ذریعے نے کہا ہے کہ قاہرہ کی عدالت کا یہ فیصلہ اس بات کا باعث بنا ہے کہ تحریک حماس کی نظر میں مصر اب فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان مصالحتکار کی حیثیت سے قابل قبول نہیں رہا ہے- مصری عدالت کے اس فیصلے کی بناء پر قاہرہ، جو ابتک فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان بارہا ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے، اب اس سلسلے میں اپنی پوزیشن گنوا بیٹھا ہے۔ واضح رہے کہ قاہرہ کی ایک عدالت نےگذشتہ ہفتے سینا کے علاقے میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کو ملوّث قرار دیا ہے، اس حملے میں مصر کے کئی سیکیورٹی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے تھے-
.......
/169