27 جنوری 2015 - 15:46
بحرینی حکومت کی طرف سے مظاہرے پر قدغن، لوگوں کا سڑکوں پر احتجاج جاری+تصاویر

بحرینی حکومت نے اپوزیشن جماعت الوفاق پارٹی کے مظاہرے کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرینی حکومت نے اپوزیشن جماعت الوفاق پارٹی کے مظاہرے کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت وفاق اسلامی کے بدھ کو  ہونے والے مظاہرے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے اسی طرح جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کے آغاز کے موقع پر ہڑتال اور احتجاج کے لیے اس جماعت کی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہراس اقدام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کہ جس سے اس کے بقول بحرینی شہریوں کو نقصان پہنچے۔واضح رہے کہ جمعیت وفاق اسلامی  نے ایک بیان میں بحرین کے عوام کو دعوت دی ہے  کہ وہ بدھ کو شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کے آغاز کے موقع پر بھرپور طریقے سے پرامن مظاہرہ کریں  ۔ اس جماعت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر حکومتی اداروں اور دفاتر سے رجوع نہ کریں۔ دریں اثنا بحرین سے اطلاع ہے کہ بحرینی شہری ملک کے گوشہ وکنار سے منامہ کے قریب واقع البلادالقدیم میں پہنچنا شروع ہوگئے ہيں – الوفاق پارٹی کے سربراہ شیخ علی سلمان سے اظہاریکجہتی اور ان کی فوری رہائي کے حق میں یہ مظاہرہ بلادالقدیم میں ہی کیا جائے گا جو شیخ علی سلمان کا وطن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲