اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کے وزیرخارجہ لوران فابیوس، جرمنی کے وزیرخارجہ والٹراشٹائن مائر، برطانیہ کے وزیرخارجہ فلیپس ہامونڈ اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئي پابندیاں ایٹمی معاملے کے حل کے لئےتاریخی موقع کو ہاتھ سے کھودیں گي۔ فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ نے نومبردوہزارتیرہ میں کئي مہینے کے مذاکرات کے بعد ایران کے ایٹمی معاملے پر عبوری سمجھوتے پر اتفاق کیا تھا اور اس سمجھوتے نے دونوں ہی فریقوں کو وقت دیا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے کی کوشش کریں تاکہ یہ معاملہ پوری طرح حل ہوجائے۔ ان تینوں مغربی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران پرعائد پابندیوں کو محدود پیمانے پرنرم کرنےکا عمل پانچ جمع ایک گروپ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲