اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے شہید جنرل محمد علی اللہ دادی کی تشییع جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک میں امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں تعاون کررہا ہے اور ایرانی سپاہ ،بیت المقدس کی آزادی اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی قائم کرنے کے سلسلے میں اپنا جہاد جاری رکھےگی۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ کے اہلکار شام اور عراق میں مشاورت کا کام انجام دے رہے ہیں اور شہید اللہ دادی نے امت اسلامیہ کے دفاع میں نمایاں کارنامہ انجام دیا اور اس سلسلےوہ گرانقدر خدمات انجام دیکر درجہ شہادت پر فائز ہوگئے جنرل جعفری نے کہا کہ شہادت اللہ دادی کی آخری آرزو تھی اور اللہ تعالی نے اسے شہادت کے تاج سے سرافراز کردیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارا کام اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو متحد کرنا ہے اور اسلامی ممالک میں اسرائیل کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے انھوں نے کہا کہ شہید اللہ دادی نے اس سلسلے میں اپنے منصبی فرائض بڑے اچھے طریقہ سے انجام دیئے اور وہ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شہیدوں کے خون کی بدولت ایران میں امن و سلامتی قائم ہے اور آج ہم علاقائی سطح پر اپنے ہمسایہ ممالک میں امن و سلامتی قائم کرنے کے لئے ان کی مدد کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ شام کے قنیطرہ علاقہ میں شہید محمد علی اللہ دادی حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے اور اس دوران اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے ان پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اللہ دادی اور حزب اللہ کے 6 اہلکار شہد ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ایران کے ہمراہ اسلامی مجاہدین اسرائیل کے خلاف جبکہ داعش دہشت گرد اسلامی ممالک کے خلاف لڑ رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے داعش دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ہیں جو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔
.......
/169