اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اپنی ماہانہ رپورٹوں میں ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدوں کی پابندی کی تصدیق کی ہے۔
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدوں کے پابند ہونے کی تصدیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کا پرامن ہونا اس ادارے کے حکام کے لئے ناقابل انکار حقیقت بن چکا ہے-
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے منگل کی رات اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے لئے مذاکرات کے ساتھ ساتھ اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے معاہدے کا بھی پابند رہا ہے –
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے بیس دسمبر کو دوہزارچودہ کی آخری ماہانہ رپورٹ میں بھی تصدیق کی تھی کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں سےپتہ چلتا ہے کہ تہران جنیوا معاہدوں کے قالب میں اپنے معاہدوں کا پابند رہا ہے –
ان رپورٹوں کے منظرعام پر آنے سے پتہ چلتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے اور اپنے جوہری پروگرام کی شفافیت کا خواہاں ہے-
مغربی ممالک جو ایران کی سائنسی اور تکنیکی پیشرفت برداشت نہيں کر پا رہے ہيں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کو سیاسی رنگ دینے کے ساتھ ہی بے بنیاد دعوے کرکے صیہونی لابی اوراس کی دشمنانہ پالیسیوں کے دباؤ میں آکر تیرہ سالہ مذاکرات کو پیچ وخم میں الجھانا چاہتے ہيں۔
ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں تاکید کے ساتھ کہا کہ ہمارے ملک کا ایٹمی مسئلہ تکنیکی نہيں ہے بلکہ سیاسی ہے جسے سیاسی عزم سے ہی کیا جاسکتاہے
.......
/169