19 جنوری 2015 - 17:32
شان رسالت میں گستاخی مغرب کا سوچا سمجھا منصوبہ

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ آنحصرت(ص) کی شان اقداس میں گستاخی، صیہونیوں اور مغربی ملکوں کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ آنحصرت(ص) کی شان اقداس میں گستاخی، صیہونیوں اور مغربی ملکوں کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ سید یحیی رحیم صفوی نے تہران میں ایک بیان میں مغربی میگزین میں توہین آمیز خاکے شایع کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے اور اس مسئلے کو صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورۂ فرانس اور اس غاصب حکومت کیلئے پیرس کی بلا معاوضہ امداد کے تناظر میں بخوبی درک کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ فرانس کی حکومت، جو خود کو مغرب میں ثقافت کا علمبردار سمجھتی ہے، اب اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ لبرل ڈموکریسی کی ثقافت، شکست سے دوچار ہوچکی ہے اسلئے کہ انسانی براداری کیلئے تباہی کے سوا اس کا اور کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسی تباہ کن ثقافت کے مقابلے میں اسلامی ثقافت ہے کہ جس کا یورپ کے مختلف ملکوں میں بھی اثرورسوخ بڑھتا جارہا ہے، جیساکہ یورپ و امریکہ میں مذہب تبدیل کرکے دین اسلام اختیار کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ابتک بہت سے عیسائی، دین اسلام کے گرویدہ ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲