19 جنوری 2015 - 17:10
داعش ،پاکستان اور افغانستان میں دہشت گرد بھرتی کررہی ہے

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس (دولت اسلامیہ عراق و شام) پاکستان اور افغانستان میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو بھرتی کررہی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیمبل نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس (دولت اسلامیہ عراق و شام) پاکستان اور افغانستان میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو بھرتی کررہی ہے ۔گزشتہ ہفتے داعش نے بھی پاکستانی دہشت گردوں کی وڈیو جاری کی تھی عراق اور شام میں اپنی سفاک کارروائیوں میں ملوث سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں بھی داغ بیل ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ ماہ پاکستان کےکئی شہروں کی دیواروں پر داعش کی حمایت میں نعرے لکھے گئے لیکن پاکستانی حکام نے اس کی تردید کی ، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ داعش پاکستان میں نہیں جبکہ طالبان ہی داعش کا کام کررہے ہیں، جبکہ پاکستان کے تمام سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے ساتھ ہیں، افغانستان میں امریکی کمانڈر نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ جنرل جان کیمبل نے کہاہے کہ ان کے پاس ایسی اطلاعات ہیں کہ داعش پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کررہی ہیں ۔خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں نے 12 ہزار افراد کو بھرتی کیا ہے۔داعش دہشت گرد تنظیم کا پروپگینڈہ کرنے والے سوشل نیٹ ورک اکاؤنٹس سے گزشتہ ہفتے طالبان دہشت گرد تنظیم کے سابق ترجمان شاہد اللہ شاہد کی وڈیو جاری کی گئی تھی،پس منظر میں داعش کے جھنڈے کے ساتھ شاہد اللہ شاہد اور دیگر دہشت گرد، داعش کی اطاعت کا اعلان کررہے ہیں ۔ اسی وڈیو میں ایک شخص کا سرقلم کرتے بھی دکھایا گیا۔ نامعلوم مقام سے جاری کی گئی اس وڈیو سے ہٹ کر پاکستان کے شہری علاقوں میں بھی داعش کے حامی سامنے آئے ہیں ۔ دسمبر میں اسلام آباد کے مدرسے سے منسوب طالبات کی وڈیو انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ۔ جبکہ کراچی سے انٹرنیٹ پر داعش کا پروپگینڈہ کرنے والے دو جوانوں کو حراست میں لیا گیا۔سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے پاس بھی گرفتاریوں سے متعلق معلومات ہیں ۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق چند دنوں پہلے پاکستان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ پاک افغان حکام نے امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں داعش کے قدم جمانے کی کوششوں پر تشویش سے آگاہ کیا ہے تاہم پاکستانی حکام کے مطابق داعش کا پاکستان میں وجود نہیں ، مقامی دہشت گرد اس تنظیم کا نام استعمال کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرگرم طالبان دہشت گرد اوران کے حامی سلفی وہابی مدارس اور ادارے اندرونی طور پر داعش کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں اور وہ ظاہری طور پر اپنے آپ کو بچانے کے لئے حکومت کی آنکھ میں دھول جھونک رہے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی تمام دہشت گرد تنظیمیں اب داعش دہشت گردوں کی صفوں سے ملحق ہوگئی ہیں اگر پاکستانی حکومت نے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے میں دیر کی تو پاکستان بہت بڑے بحران سے دوچار ہوجائے گا۔

.......

/169