19 جنوری 2015 - 10:41
حزب اللہ کے مجاہدوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے شام میں جولان کے علاقے میں واقع قنیطرہ میں حزب اللہ لبنان کے افراد کی حامل گاڑی پر صیہونی حکومت کےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے شام میں جولان کے علاقے میں واقع قنیطرہ میں حزب اللہ لبنان کے افراد کی حامل گاڑی پر  صیہونی حکومت کےحملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے دفتر خارجہ نے صیہونی حکومت کے اس جارحانہ حملے میں حزب اللہ لبنان کے شہید ہونے کماہڈروں اور دیگر افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کےساتھ کہا ہے کہ اس واقعے نے اس بات کو ایکبار پھر ثابت کردیا کہ شام کا مسئلہ، صیہونی حکومت کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر ہونے کا ایک نتیجہ ہے اور حزب اللہ لبنان، جہاد و شہادت کا راستہ اختیار کرکے علاقے کی قوموں کے امور میں مداخلت اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں بدستور ڈٹی ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲