18 جنوری 2015 - 16:01
ایران عراق ویزے کی منسوخی کی ضرورت پر تاکید

ایران کی وزارت خارجہ میں عراق سے متعلق خصوصی سیکیورٹی کےسربراہ نے اسلامی جمہوریۂ ایران اورعراق کےمابین ویزےکی منسوخی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ میں عراق سے متعلق خصوصی سیکیورٹی کےسربراہ نے اسلامی جمہوریۂ ایران اورعراق کےمابین ویزےکی منسوخی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ناصر کنعانی نے آج تہران میں "ایران اورعراق کے درمیان اقتصاد و تجارت کے خصوصی مواقع " سے موسوم کانفرنس میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران سنجیدگی سے دونوں ملکوں کے درمیان ویزا منسوخ کئے جانے کی بابت کوشاں ہے۔ ناصر کنعانی نے اس امرپر تاکید کرتے ہوئے کہ دوںوں ملکوں کو اہم مسائل درپیش ہیں کہا کہ ایران  جس طرح سے سیاسی اور سکورٹی شعبے میں عراق کے ساتھ ساتھ ہے، اقتصادی شعبےمیں بھی اس کے ساتھ ہے ۔ ایران و عراق کے مشترکہ ایوان تجارت کے سربراہ یحی آل اسحاق نے بھی اس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے گذشتہ سال عراق کےلئے تقریبا تیرہ ارب ڈالر کےسامان کی برآمدات کی ہے اور یہ شرح امید ہےکہ 25 ارب ڈالر تک پہنچ جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲