اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الشرق الاوسط نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک سیکیورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاراللہ کے دفتر کے نائب سربراہ کا قتل، جو یونیورسٹی پروفیسر بھی تھے ،اتوار کے روز صوبے الضالع میں ہوا۔ اس سیکیورٹی ذریعے نے کہا کہ حملہ آوروں کا تعلق، القاعدہ دہشتگرد گروہ سے ہے کہ جس کے آلۂکاروں نے انھیں ان کے گھر کے باہر اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ یمن میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگردانہ حملے ہوتے رہے ہیں جن میں سیکیورٹی فورسیز کے اہلکار اور تحریک انصاراللہ کے افراد مارے جاتے رہے ہیں۔یمن کے بیشتر عوام منجملہ تحریک انصاراللہ، بحران کی اصل وجہ، بیرونی ملکوں خاصطور سے سعودی عرب کی مداخلت کو قرار دیتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲