17 جنوری 2015 - 07:06
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں کی خواہش

وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش پر دورہ سعودی عرب میں ایک دن کی توسیع.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی خواہش پر ان کے دو روزہ دورہ سعودی عرب میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ وہ آج کی رات مدینہ منورہ میں گزاریں جس پر ان کے دورے میں توسیع کر دی گئی ہے اور اب وہ آج شام کی بجائے کل وطن واپس لوٹیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ملاقاتوں میں قائدین نے پاک سعودی مضبوط تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب عقیدے اور دوستانہ تعلقات کی لڑی میں پروئے گئے ہیں۔واضح رہے وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔

.....

/169