اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، احمد داؤد اوغلو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری اور ترکی کی طرف سے بھیجے گئے امدادی کارواں پر اسرائیل کے حملے میں 10 ترک باشندوں کی ہلاکت، دہشت گردوں کی جانب سے پیرس پر ہونے والے حملوں کے برابر ہے۔
انہوں نے فرانس کے متنازع رسالے میں پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے توہین آمیز خاکے کی اشاعت، اشتعال انگیز قدم قرار دیا اور کہا کہ آزادی اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کی توہین نہیں کی جا سکتی۔
ترک وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح دہشت گردوں نے پیرس میں حملے کرکے انسانیت کے خلاف اقدامات کئے ہیں اسی طرح نیتن یاہو نے فلسطینی شہر غزہ میں معصوم بچوں کو بمباری کے ذریعے قتل، ہزاروں گھروں کو مسمار کیا۔
.......
/169