13 جنوری 2015 - 14:27
دنیا میں دھشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار سعودی عرب

بحرین کی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے دنیا میں دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی چودہ فروری نامی انقلابی تحریک نے دنیا میں دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔ اس تحریک نے منگل کے دن اپنی نیوز ویب سائٹ پر ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ دنیا کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشتگردی کی مختلف شکلیں، تکفیری دہشتگردانہ نظریات کی پیداوار ہيں جس کی بانی اور حامی سعودی عرب کا حکمراں خاندان ہے۔ اس بیان میں دہشتگردگروہوں کو حاصل آل سعود کی لامحدود مادی اور غیرمادی حمایت کی جانب اشارے کے ساتھ کہا گیا ہے کہ آل سعود ، پوری دنیا بالخصوص اسلامی ممالک میں تکفیری گروہوں کے ہولناک جرائم سے خود کو بری نہیں کرسکتی۔ چودہ فروری اتحاد کے بیان میں آیا ہے کہ اگر دہشتگردگروہوں کو سعودیوں کی حمایت حاصل نہ ہوتی تو شام عراق میں دہشتگردانہ کاروائياں اور فرانس، یمن اور لبنان میں خونریز دھماکے نہ ہوتے۔ اس تحریک نے اپنے بیان میں پوری دنیامیں دہشتگردانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اور اس کی بھینٹ چڑھنے  والوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دہشتگردوں کی نابودی کا طریقہ کار، سعودی نظام کونکیل دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲