29 دسمبر 2014 - 13:33
ایران کے مشرقی علاقے سراوان میں تین پاسداروں کی شہادت

ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان میں مسلح دہشت گردوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تین جوانوں کو شہید کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مسلح شرپسندوں اور دہشت گردوں نے یہ حملہ صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر سراوان میں کیا - شہید ہونےوالے پاسداروں کےنام اکبرعبداللہ نژاد ، قدرت اللہ ماندنی اور موسی نصیری بیات ہیں-

سپاہ پاسداران کے ان تینوں جوانوں کا تعلق صوبہ فارس کی سپاہ سے تھا جو سراوان میں تعینات تھے-

شہید ہونےوالے ان تینوں جوانوں کا مشن سراوان جیسے علاقے کے پسماندہ لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنا اور ان کے لئے ہر قسم کی سیکورٹی کو یقینی بنانا تھا -

تین مہینےکے اندر سراوان میں ہی ایک ٹیچر اور پولیس کے تین اہلکاروں کو بھی اغیار کی ایماء پر کام کرنےوالے دہشت گرد عناصر شہید کرچکے ہيں -

اکتوبر دوہزار تیرہ میں بھی عالمی سامراج سےوابستہ دہشت گردوں نے ایران کی سرحد کےاندر داخل ہوکر سراوان میں ایک سرحدی چیک پوسٹ پرحملہ کرکےایران کے بارڈر سیکورٹی فورس کے چودہ جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169