28 دسمبر 2014 - 10:24
پھانسی کے لیے دو مزید مجرم پشاور جیل میں منتقل

پھانسی کے دو مزید مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری ہو گئے ہیں جنہیں ہری پور جیل سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں پھانسی کے دو مزید مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری ہو گئے ہیں جنہیں ہری پور جیل سے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے مجرموں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے، ہری پور سنٹرل جیل سے پشاور سنٹرل جیل منتقل کئے جانے والے دو مجرموں میں امان اللہ اور نیاز محمد شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے امان اللہ نے خاتون وکیل کو 2006ء میں قتل کیا تھا، جبکہ دوسرا پھانسی پانے والا مجرم نیاز محمد ہے جسے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں پھانسی دی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲