اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں ایک نامعلوم سماجی گروہ کے افراد نے بی بی سی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی کوجھوٹ بولنا اور جانبدارانہ رپورٹنگ کا سلسلہ بند کرنا چاہیے۔ اس گروہ کے افراد نے اپنے منہ ڈھانپ رکھے تھے اور بی بی سی کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے بچوں اور کارکنوں کو جنسی آزار پہنچانے پر بی بی سی کے اعلی حکام کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی بی سی جھوٹ بولنے کا ایک ماہر ادارہ ہے جو سفید کو سیاہ اور سیاہ کو سفید بنانے میں بڑی مہارت رکھتا ہے۔ بی بی سی پر بچوں اور عورتوں کو جنسی اذيت اور آزار پہنچانے کا الزام ہے۔ سماجی گروہ کے مطابق بی بی سی کے سابق مجری جیمی ساویل کی مجرمانہ حرکتیں ایک آغاز تھا اور بی بی سی کا ادارہ غیر اخلاقی حرکتوں میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ساویل کی 2011 میں موت کے بعد بچوں کے ساتھ اس کے جنی اذیت اور ازار کی سیکڑوں فائلیں منظر عام پر آگئیں۔
.......
/169