اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سانحہ اسکول میں زخمی ہونے والے طلباء کی عیادت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی اور صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے، علامہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کے ورثا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، انشاء اللہ اس ملک سے دہشتگردی کا آفریت ہمیشہ کیلئے ختم ہوکر رہے گا، انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی نااہلی اور دہشتگردی کیخلاف کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے آج ملک کو پشاور جیسے سانحہ کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف قوم ایک ہوچکی ہے، علاوہ ازیں علامہ ناصر عباس جعفری نے آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج کا بھی دورہ کیا، وہ اسکول کے تمام متاثرہ حصوں میں گئے اور خون آلود در و دیوار کو دیکھ کر غمگین ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲