18 دسمبر 2014 - 20:39
آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے

آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے۔دہشت گردوں کو فوجی عدالت نےپھانسی کی سزا سنائی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 6 دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے، جن دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ان کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔دہشت گرد اکتوبر 2009ء میں جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث تھے۔ جن دہشت گردوں کے سزائے موت کے وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں اکتوبر 2009ء میں جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ڈاکٹر عثمان بھی شامل ہے، جبکہ دیگر دہشت گرد بھی فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں۔ 9 اکتوبر 2009ء کو راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر 10مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں سے 9دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ ڈاکٹر عثمان نامی دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ حملے میں آرمی کے 6 جوان شہید ہوئے تھے۔

.......

/169