18 دسمبر 2014 - 09:07
سانحہ پشاور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا اظہار ہمدردی

ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایک پیغام میں، پاکستان کے شہر پیشاور میں ایک اسکول میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے سربراہوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے ایک پیغام میں، پاکستان کے شہر پیشاور میں ایک اسکول میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر، پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ کے سربراہوں کو تعزیت پیش کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے بدھ کے روزعلیحدہ علیحدہ پیغام میں، پشاور اسکول میں بے گناہ بچوں کی ہلاکت پر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صدیق اور چیئر مین سینٹ سید نیرحسین بخاری کو تعزیت پیش کی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے ان پیغامات میں کہا ہے کہ اس غم انگیز حادثے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ اقوام عالم کے امن و سلامتی کو دہشت گرد گروہوں کا خطرہ لاحق ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اورقوم سے اظہار ہمدردی کیا۔  واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے مرکز پیشاور میں ایک آرمی اسکول پر دہشتگردوں کے وحشینانہ حملے میں 132  اسکولی  بچوں سمیت 141 افراد  ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲