16 دسمبر 2014 - 21:31
یمن، دہشت گردانہ حملوں میں 20 طالبات سمیت 30 ہلاک

یمن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ، مرکزی یمن کے صوبہ بیضاء کے رداع شہر میں ایک اسکول کو نشانہ بنا کر دو کار بم دھماکے کئے گئے جن میں تیس افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیس اسکولی طالبات بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب اسکول کی چھٹی کے بعد لڑکیاں اسکول سے نکل رہی تھیں۔
تحریک انصار اللہ نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصار اللہ اور رضاکار فورسز سے شکست کے بعد القاعدہ کے دہشت گرد معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب یمن کی تحریک انصار اللہ الحوثی نے یمن اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات میں توسیع کی خواہش ظاہر کی ہے۔

تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کی قیادت میں عالمی سامراج کے مقابلے میں مزاحمت کا قطب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایک اسلامی ملک ہے جو فلسطین، شام و لبنان میں مزاحمت کا ساتھ دے رہا ہے۔

تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران، تحریک حماس کی، جو سنی تحریک ہے، اسلحہ جاتی مدد کر رہا ہے اور یہی ہتھیار اسرائیل کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ آج ایران ایک مسلمان، مہذب، اور علاقے کا طاقتور ملک ہے۔
محمد عبد السلام نے کہا کہ تحریک انصار اللہ ایران اور یمن کے درمیان تعلقات میں توسیع چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سمیت ہر اسلامی اور عرب ملک سے یمن کے سفارتی تعلق کی بنیاد مشترکہ مفاد ہونے چاہئے۔

.......

/169