اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخزانہ علی طیب نیا نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، دونوں ملکوں کی توانائی اور فریقین میں پائی جانے والی گنجائش کے مطابق نہیں ہیں۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے پانچ سالہ منصوبے میں سالانہ بیس فیصد اضافے کو مدنظر رکھا جائے اور اس عمل کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جائے۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کی وزارت خزانہ، اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی مشترکہ کمیشن کے اجلاس کو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے نئے دور کے آغاز سے تعبیر کیا اور گیس پائپ لائن کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک، اس منصوبے کو مکمل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169