3 دسمبر 2014 - 17:26
فرانس کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کر لیا+ تصاویر

فرانس کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے گزشتہ روز منگل کو فلسطین کے حق میں ۳۳۹ ووٹ دے کر فلسطین کو ایک آزاد مملکت کے عنوان سے تسلیم کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے گزشتہ روز منگل کو فلسطین کے حق میں ۳۳۹ ووٹ دے کر فلسطین کو ایک آزاد مملکت کے عنوان سے تسلیم کر لیا۔
فرانس کی پارلیمنٹ کا یہ اقدام یورپی یونین پر دباو بڑھانے میں موثر ثابت ہو گا تاکہ وہ فلسطین کو آزاد ملک کے عنوان سے پہچنوائے۔
دوسری جانب پیرس میں صہیونی سفارتخانے نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حق میں رائے دھندگان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
فرانس کی پارلیمنٹ کے اس اقدام کا مقصد فلسطین اور صہوینی ریاست کے درمیان جاری جنگ کو خاتمہ دینا اور دونوں ملکوں کے درمیان از سر نو ساز باز کے مذاکرات شروع کروانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲