3 دسمبر 2014 - 15:51
برطانیہ کی لیبر پارٹی فلسطین کو تسلیم کرنے کیلئے آمادہ

برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ ملی بینڈ نے کہاہے کہ ان کی جماعت اگر برسراقتدارآئی تو ان کی جماعت کی حکومت، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائےگی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ ملی بینڈ نے کہاہے کہ ان کی جماعت اگر برسراقتدارآئی تو ان کی جماعت کی حکومت، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائےگی۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ ملی بینڈ نے یہ بات لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا لیبرپارٹی کا وطیرہ رہا ہے اور وہ اپن؛ پارٹی کے وعدے کی پاسداری کریں گے۔ برطانیہ کی لیبرپارٹی کے سربراہ ملی بینڈ نے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کی مذمت بھی کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے کئی ممالک فلسطین کو ایک آزاد فلسطینی مملکت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اعلان کرچکے ہیں اور بعض ممالک، فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم بھی کرچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲