اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی رہائشی کالونیاں تعمیر کرکے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کر رہا ہے اور پوری دنیا کی مخالفت کا مرتکب ہورہا ہے۔
جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوزکانفرنس میں زوما نے یہ تبصرہ کیا۔
انھوں نے دعوی کیا کہ اس وقت حقیقت یہ ہے دنیا کی اکثریت تنازعے کے نام نہاد دوریاستی حل سے متفق ہے لیکن ہمیں ایک ایسی حکومت کا سامنا ہے جو ان سب ممالک کی مخالفت کر رہی ہے۔
انھوں نے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی آبادکاری کی تمام سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی عاید کی جائے۔
جنوبی افریقی صدر نے اقوام متحدہ کے کام کرنے کے طریق کار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میرا نہیں سمجھتا کہ سسٹم کو صرف ایک حکومت جانب سے پوری دنیا کی مخالفت کی اجازت دی جانی چاہیے۔
صدر جیکب زوما کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات میں مدد دینے کو تیار ہے اور اس نے اس مقصد کے لیے ماضی میں اپنے دو خصوصی نمائندوں کا تقرر بھی کیا تھا۔
.......
/169