19 نومبر 2014 - 08:55
ایران اپنے جوہری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا:جنرل جعفری

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ امریکہ کے توسیع پسندانہ مطالبات سے ملت ایران، اپنے مسلمہ جوہری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے شہداء کی یاد میں منعقدہ مراسم میں خطاب کرتے ہوئے جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران اسلامی اور انقلابی اقدار سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ایک ساتھ اٹھائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، جوہری مذاکرات میں ایران سے مفاہمت کی کوشش کررہا ہے۔
جنرل محمد علی جعفری نے امریکہ کی جانب سے ایران کی استقامت اور پائیداری ختم کردینے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بہت بڑی بھول میں ہیں، کیونکہ رہبر انقلاب اسلامی کی جو دانشمندانہ پالیسی ہے اس سے امریکہ کبھی اپنے مقاصد کی تکمیل نہیں کرپائے گا۔

.......

/169