15 نومبر 2014 - 16:34
افغانستان میں ایک سو چھے طالبان ہلاک

افغانستان کی پولیس اور فوج کی کاروائيوں میں طالبان کے ایک سو چھے دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہےکہ مختلف صوبوں میں سکیوریٹی فورسز کی کاروائيوں میں طالبان کے چھیاسٹھ اراکین ہلاک جبکہ اڑتیس زخمی ہوئے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ چودہ طالبان کو گرفتار بھی کرلیا گيا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مدت میں سکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب کئےجانے والے تینتالیس بم دریافت کرکے ناکارہ بنادئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ کنٹر، فاریاب، لغمان، ہلمند اور پکتیا میں فوج کی کاروائیوں میں چالیس طالبان ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق افغاں سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں ہتھیاروں اور فوجی ساز وسامان پر قبضہ کیا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲