اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنانے روس کی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کے وزیرخارجہ لاؤروف اور امریکی وزيرخارجہ جان کیری نے جمعہ کو ٹیلی فونی گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج کے بارے میں بات چیت کی۔ اس اعلامیے میں آیا ہے کہ روس اور امریکہ کے وزرائےخارجہ نے ایران اور گرورپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ مذاکرات میں سمجھوتے کے حصول کےلئے زيادہ سے زيادہ کوشش کی ضرورت پر تاکید کی۔ جان کیری اور لاؤروف نے اس ٹیلی فونی گفتگومیں یوکرین کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے یوکرین کے ساتھ آشتی کے لئے رابطہ گروپ کی کوششیں پھر سے شروع کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲