اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے بدھ کو ایران کے ایرواسپیس شعبے کے نئے سربراہ کی تقرری کی تقریب میں کہا کہ ایرواسپیس کی بے پناہ توانائیوں کے مد نظر دشمن اس ادارہ کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صنعتوں اور ٹکنالوجی کے شعبے میں توسیع سے یہ موقع فراہم ہوا ہے کہ مناسب مدیریت کے ذریعے ترقی کی راہ میں بڑے قدم اٹھائے جا سکتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع حسین دہقان نے مہرداد اخلاقي کو ایران کے ایرواسپیس ادارے کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے اور اس شعبے کے سابق سربراہ کی خدمت کو سراہا ۔
.......
/169