اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدر جمہوریہ باراک اوبامہ نے گزشتہ ماہ محرمانہ طور پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کو ایک خط لکھا ہے جس میں ایران اور امریکہ کے مشترکہ مفاد کو بیان کیا ہے۔
امریکہ کے اس اخبار نے اس بارے میں مزید دعویٰ کیا ہے کہ اوبامہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ داعش کے خلاف امریکہ کی ہر طرح کی کاروائی ایران کے مفاد میں بھی ہے۔
وہائٹ ہاوس کے ترجمان جان ارنسٹ نے اس طرح کے کسی بھی خط سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے: اس بارے میں جو ہم کہہ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہائٹ ہاوس کی ایران کی نسبت سیاست بالکل نہیں بدلی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ چوتھا خط ہے جو امریکی صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کو لکھا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اوبامہ کے خط کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: اوبامہ کی طرف سے ایسے خط کا لکھا جانا اس بات کی علامت کی ہے وہ داعش کے مقابلے میں ایران کے کردار کو اہم سمجھتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی مقامات نے بیرونی نامہ نگاروں کی جانب سے اس بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں اس طرح کے لکھے گئے خط کی خبر کر صرف ایک شوشا کہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲