5 نومبر 2014 - 13:22
اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد سلامتی کونسل میں

فلسطيني اتھارٹي صيہوني حکومت کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرنے سے متعلق ايک قرارداد کا مسودہ سيکورٹي کونسل ميں پيش کر ے گي-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پي ايل او کي مجلس عاملہ کے ممبر واصل ابو يوسف کے مطابق تنظيم کي مجلس عاملہ اسي مہينے اس قرارداد کے مسودہ کو پيش کريگي- فلسطيني انتظاميہ نے بھي اس بات کا اعلان کيا تھا کہ صيہوني حکومت کے ساتھ مذاکرات کے ناکام ہونے کے سبب فلسطيني سيکورٹي کونسل جائينگے تاکہ وہ بيت المقدس سميت انيس سو سڑسٹھ کے مقبوضہ علاقوں کو خالي کرانے سے متعلق قرارداد کو پاس کرے-

فلسطيني عہديداروں نے بتايا کہ امريکہ اس قرارداد کو روکنے کے لئے فلسطيني انتظاميہ پر دباو ڈال رہا ہے- پي ايل او کي مجلس عاملہ کے ممبر واصل ابو يوسف نے کہا کہ امريکہ پھر يہ کوشش کر رہا ہے کہ جس جگہ پر فلسطيني انتظاميہ اور صيہوني حکومت کے درميان مذاکرات رکے تھے وہيں سے پھر سے شروع ہوں-
انہوں نےغرب اردن اور بيت المقدس ميں اسرائيل کي طرف سے کالونيوں کي تعمير کو فلسطينيوں اور اسرائيلي حکومت کے درميان مذاکرات کے راستے کي سب سے بڑي رکاوٹ قرار ديا کہ ان کالونيوں کي تعمير کا مقصد ان علاقوں کي بافت کو بدلنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169