اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 1979 میں تہران میں امریکی سفارت خانے پر تہران یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے کنٹرول کرلینے کے واقعہ کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایران بھر میں طلبہ نے ریلیوں کا انعقاد کیا۔
منگل کو تہران میں سابق امریکی سفارت خانے کی عمارت کے باہر جسے لانۂ جاسوسی یا جاسوسی کے اڈے کے طور پر جانا جاتا ہے، بڑی تعداد میں مظاہرین نے جمع ہو کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
ایران میں 4 نومبر یوم طلبہ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک بھر میں طلبہ عالمی استعمار کے خلاف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ نے ایران میں قائم ہونے والے اسلامی نظام کی تباہی کے لیے بڑے پیمانے پر سازشوں کا جال بچھادیا اور تہران میں واقع اپنے سفارت خانے کو جاسوسوی کے اڈے میں تبدیل کر دیا۔
تہران یونیورسٹی کے طلبہ نے سفارت خانے پرکنٹرول کرکے ان سازشوں پر پانی پھیر دیا اور سفارت خانے کی عمارت سے بڑی مقدار میں جاسوسی کے دستاویزات برآمد کیے۔
طلبہ نے 52 امریکی سفارت کاروں کو 20 جنوری تک یعنی 444 دنوں تک اپنی تحویل میں بھی رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169