2 نومبر 2014 - 06:33
15 ہزار دھشتگرد عراق و شام میں داخل؛ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 80 سے زائد ملکوں کے غیر ملکی دہشتگرد جنگ لڑنے کے لئے غیر معمولی تعداد میں عراق اور شام میں داخل ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 80 سے زائد ملکوں کے غیر ملکی دہشتگرد جنگ لڑنے کے لئے غیر معمولی تعداد میں عراق اور شام میں داخل ہو چکے ہیں۔
برطانیہ کے گارڈین اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ15 ہزار سے زائد افراد داعش اور دیگر انتہا پسند گروپوں کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کے لئے ان ممالک سے عراق اور شام گئے ہیں جنہیں القاعدہ سے متعلق چیلنجوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے ثبوت سامنے ہیں کہ فرانس، روس، اور سلطنت برطانیہ عظمیٰ اور شمالی آئرلینڈ غیر ملکی دہشت گرد عراق اور شام میں متحد ہو کر لڑ رہے ہیں۔برطانیہ کے اعلیٰ پولس افسر ہوگن ہوو نے گذشتہ ہفتہ ایک تخمینہ میں بتایا تھا کہ داعش کے ساتھ ساتھ لڑائی میں شامل ہونے کے لئے ہر ہفتہ پانچ افراد برطانیہ سے عراق اور شام جا رہے ہیں۔سیکورٹی اہلکاروں کے تخمینہ کے مطابق اس وقت کم و بیش 500برطانوی باشندے شام اور عراق میں لڑ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲