25 اکتوبر 2014 - 17:05
نجف اشرف میں دھماکہ، درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی

عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے پولیس سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کی رات، عراق کے مختلف شہروں میں دہشتگردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور عراق کے مقدس شہر نجف میں دو کاربم دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔اسی طرح عراق کے سیکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے مشرق میں العبیدی علاقے میں بھی دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دو عام شہری جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے اس ملک کی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے حملوں میں صوبے الانبار میں عامریہ کے علاقے میں داعش کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے اور اس حملے میں 24 سے دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

.......

/169