24 اکتوبر 2014 - 16:57
مصری بحریہ فلسطینیوں کے مقابلے میں صیہونیوں کے ساتھ

مصری حکومت کی بحریہ بھی فلسطینیوں کےخلاف کاروائياں کرکے صیہونیوں کا ساتھ دے رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین پریس سنٹر کے مطابق مصری بحریہ کی ایک بوٹ نے فلسطینی ماہی گیروں کی بوٹ پر فائرنگ کی تھی جس سے اس میں آگ لگ گئي اور اس کے بعد صیہونیوں نے فلسطینی بوٹ کو نشانہ بنایا۔ مصری اور صیہونی حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔ صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ کامحاصرہ کررکھا ہے اور قدس کی غاصب حکومت نے غزہ کی تمام گذرگاہوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ساحل پر بھی ماہی گيروں کے لئے سخت مسائل کھڑے کردئے ہیں۔ واضح رہے مصر میں محمد مرسی کی معزولی کے بعد مصر کی نئي حکومت نے گذرگاہ رفح کو بند کردیا ہے اور اس طرح غزہ کے باشندوں پر دباؤ ڈالنے میں صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲