22 اکتوبر 2014 - 07:42
عمران خان انصاف ملنے تک دھرنا جاری رکھیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ انصاف ملنے تک اسلام آباد سے دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق  عمران خان کہتے ہیں کہ وہ دھرنے سے کہیں نہیں جانے والے،وہ یہیں بیٹھیں رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سونامی ڈی چوک پرہی ٹہرارہےگا۔انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کو پھر آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے 2013 کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر شفاف انتخابات سے منتخب ہونے والی حکومت درست نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲