اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسحاق جہانگیری نے آج تہران میں عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات میں موجودہ حالات میں ایران کی جانب سےملت عراق کی حمایت جاری رہنے پر تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم اور فوج کی صلاحیتيں اتنی زيادہ ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو کچل دےگی۔
ایران کے نائب صدر نے مزید کہا کہ وہ ممالک جو عراق میں دہشتگردگروہوں کے حامی ہيں بلاشبہ وہ آئندہ ان گروہوں کے چنگل میں پھنسیں گے اور دہشتگردی کی مشکل صرف ان کے مدنظرعلاقوں تک محدود نہيں رہےگی بلکہ انھیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لےگی۔
اسحاق جہانگیری نے عراقی کابینہ کی مکمل تشکیل اور اس ملک میں آئین کے مطابق دوسرے اداروں کے سربراہوں کے انتخاب پر مبارکب دیتے ہوئے کہاکہ عراقی حکام میں موجود تدابیر سے ملت عراق ، مسائل پرقابوحاصل کرلےگی۔
اس موقع پر عراقی وزیراعظم حیدالعبادی نے بھی دہشتگرد گروہوں کی جانب سے عراق کو درپیش خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ گروہ گذشتہ گیارہ برسوں میں اور نئے دور میں ملت عراق کوحاصل ہونے والے ثمرات کو ختم کرناچاہتا ہے۔
عراقی وزیراعظم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس وقت عراق کے لئے صرف وہ دہشتگردی ہی خطرہ نہيں ہے جواس ملک میں ہو رہی ہے کہا کہ یہ چیلنج پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے اور دہشتگردگروہ ، شیعہ اور سنی کے درمیان اخلاف اور فتنہ کھڑا کرناچاہتے ہیں۔
.......
/169