15 اکتوبر 2014 - 07:26

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 7 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 7 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ یہ خودکش دہماکہ تھا، جس ہدف بظاہر زلہ خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے امن لشکر کے رضاکار تھے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انھوں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ اس واقعے میں کالعدم تحریک طالبان کے ملوث ہونے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اس قبل بھی دہشتگردانہ خودکش حملے ہوتے رہے ہیں، جن کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲