اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایم اوز کی سطح پر ہونے والی اس بات چیت میں پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور حملوں پر اپنے ہندوستانی ہم منصب کو تشویش سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ملٹری آپریشن نے ہندوستان کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر ملٹری آپریشن پاکستان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی فائرنگ سے شہری آبادی متاثر ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں 12 سے زائد شہری جاں بحق، جب کہ چالیس سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ جب کہ ہندوستانی حملوں کے خلاف حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط بھی لکھا ہے۔
.......
/169