12 اکتوبر 2014 - 11:01
امریکہ علاقے میں صرف اپنے اھداف حاصل کرنے کے در پہ ہے

امریکہ علاقے میں صرف اپنے اہداف حاصل کرنے کے درپے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی امور کے پاکستانی تجزیہ نگار جناب ثاقب اکبر نے ریڈیو تہران کی اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش امریکی منصوبوں پر عمل درآمد کررہا ہے اور اور داعش کے عناصر کو خود امریکی سی آئی اے اور صہیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے اہل کار تربیت دیتے ہیں، اس لئے آج عراق اور شام میں جو کچھ ہورہا ہے وہ امریکی اور اسرائيلی منصوبوں کا حصہ  ہے۔
پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ عراق اور شام میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں تیزی کی ایک بڑی وجہ بھی، امریکہ کی سرکردگی میں تشکیل دیئے جانے والے بین الاقوامی اتحاد کو کارروائی کے لئے زمین فراہم کرنے کے دائرے میں ہے اور امریکہ اور اس اتحادیوں کو عام عوام کے قتل عام سے کوئی سرو کار نہیں ہے بلکہ امریکہ عام شہریوں کے قتل عام کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہے۔
جناب ثاقب اکبر نے کہا کہ بعض مسلمان ملکوں نے امریکہ کے اتحاد میں شامل ہوکر درحقیقت مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲