11 اکتوبر 2014 - 06:59
امریکہ عالمی امن و صلح کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے

ایک سروے کے مطابق امریکی طلباء کا خیال ہے کہ امریکہ عالمی امن و صلح کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی معروف کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا کی جانب سے کئے جانے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے اپنے ملک امریکہ کو دنیا کے امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک سروے کیا جس میں سوال پوچھا گیا کہ آپ امریکہ اور داعش میں سے کسے دنیا کے امن کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں جس پر طلبا کی اکثریت کا کہنا تھا کہ امریکہ کی دنیا اور اس کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی پالیسی دنیا میں امن کے لئے داعش سے بڑا خطرہ ہے۔

.......

/169